ڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر، انتظامیہ غائب

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر، انتظامیہ غائب، غریب عوام مہنگے داموں گوشت خریدنے پرمجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی، بڑاگواہ، پدھری، مغل آباد، اڈرانہ، گتر، نگیال اورگردونواح میں مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ مقرر کر کے فروخت جاری ہے، اکثرعلاقوں میں ریٹ لسٹیں پہنچنے کے باوجود بھی مہنگے داموں گوشت کی فروخت جا رہے جبکہ کچھ علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے لسٹیں نہیں پہنچائی جا رہی۔

انتظامیہ دوردراز علاقے ہونے کی وجہ سے دورے کرنے سے گریز کرتی ہے جس کی وجہ سے ہرطرف لوٹ مار جا رہی ہے۔ مرغ گوشت 400 روپے سے 540 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ عوام مہنگے داموں گوشت خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے پرائس کنٹرول ٹیموں سے مطالبہ کیاہے کہ ان دوردراز علاقوں کابھی دورہ کرکے گوشت اور دیگر ضرورت اشیاء کی چیزوں کے ریٹ چیک کئے جائیں، غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی ہے، ان دوکانداروں نے ناجائز منافع خوری کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button