جہلم

دوائی اور روٹی کا سستا نوالہ چھینے والی جمہوریت نہیں چاہیے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ دوائی اور روٹی کا سستا نوالہ چھینے والی ہمیں جمہوریت نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ادویات مافیا نے قیمتوں میں من پسند اضافہ کر کے انسولین بھی مارکیٹ سے غائب کر وادی ہے جس کی وجہ سے شوگر کے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ انسولین سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں، میڈیکل سٹوروں کو ان کی مرضی کی قیمت ادا کر دیں تو وافر انسولین دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود میڈیکل سٹورز مالکان کے مطابق سیاسی عدم استحکام کا فائدہ کارروباری افراد اٹھا رہے ہیں، وفاقی حکومت کا کردار برائے نام رہ گیا، حکومت میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ لوٹ مار کرنے والے ادویات مافیا کو قابو کر سکیں۔

سید خلیل حسین کاظمی نے چیف جسٹس آف پاکستان اور صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگل کے قانون کے خاتمے کیلئے حکومت کو جگایا جائے تا کہ لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button