پنڈدادنخان

حاجی سردار آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں 37 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے

پنڈدادنخان: حاجی سردار آئی سی آئی سوڈا ایش کھیوڑہ میں 37 سال خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے، حاجی سردار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں B پلانٹ منیجر عدنان سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی آئی سوڈا ایش کمپنی کھیوڑہ کے مستقل ورکر حاجی سردار 37سال نوکری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے حاجی سردار کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پروڈیکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم، بابر افتخار، چوہدری محمود ناجی، مرزا ناظم، کنٹریکٹر اسٹاف نے شرکت کی۔

بی پلانٹ منیجر عدنان سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ B پلانٹ منیجر عدنان سرور اور پروڈیکشن آفیسر چوہدری سلیم انجم میں حاجی سردار کی 37 سالہ خدمات کو سہراتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button