
کھیوڑہ: رہنمامسلم لیگ ن و ایم پی اے مہوش سلطانہ راجہ نے کھیوڑہ کے عوام کی صوبائی اسمبلی میں صحیح معنوں میں نمائندگی کر کے عوامی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔
حلقہ این اے 61حلقہ پی پی 27کے منتخب نمائندوں کا حق بنتا تھا کہ ان کے حلقے میں بہت بڑا سانحہ ہوا تھا قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں سانحہ کھیوڑہ ودیگر مسائل اجاگر کرتے مگر ایم این اے اور ایم پی اے نے یہ اہم ایشو اجاگر نہیں کیا۔
مہوش سلطانہ راجہ ایم پی او کو کھیوڑہ کی عوام نے زبردست خراج تحسین پیش کیاحتی کہ کھیوڑہ شہرمہوش سطانہ راجہ کے حلقہ میں بھی نہیں ممبر پنجاب اسمبلی و رہنما مسلم لیگ ن مہوش سلطانہ راجہ نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کھیوڑہ روڈ پر ہونے والے حادثے کے متاثرین کی مالی امداد کرنے کی درخواست کی۔
ایم پی اے نے کھیوڑہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کاروباری معاملات خراب ہونے کے معاملے کو حل کرنے کی درخواست کی صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے دونوں معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔