دینہاہم خبریں

چوروں نے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں قائم مسجد کو بھی نہ چھوڑا، 2 چور رنگے ہاتھوں گرفتار

دینہ: چوروں نے دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں قائم مسجد کو بھی نہ چھوڑا، مسجد کا غلہ توڑ کر پیسے نکالتے ہوئے 2 چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ہیلتھ سنٹر کے عملے نے چوروں کو پکڑ کر پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز چوریوں اور وارداتوں کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔ گزشتہ رات دینہ رورل ہیلتھ سنٹر میں نامعلوم چور مسجد کے غلے کا تالا توڑتے ہوئے پیسے نکال رہے تھے کہ ہسپتال کے عملے نے دیکھ لیا اور موقع پر پکڑ کر دونوں چوروں کو پولیس سٹی چوکی دینہ کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ اس مسجد میں متعدد بار چوریوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button