اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا انکروچمنٹ اور غلط پارکنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن، بھاری جرمانے

سوہاوہ: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ انعم بابر کا انکروچمنٹ اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف آپریشن، ناجائز منافع خوری اور غیر قانونی تجاوز کرنے والوں کو جرمانے کئے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ انعم بابر نے ناجائز منافع خوری، وزن میں ہیر پھیر اور غیر قانونی تجاوزات کی شکایات موصول ہونے پر سی او محکمہ بلدیہ اظہر مجید اور انفورسمنٹ انسپکٹر راجہ شہزاد صفدر کے ہمراہ سوہاوہ بازار کا دورہ کیا جہاں فردا فردا ہر دوکاندار کو غیر قانونی تجاوز سے باز رہنے کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف دوکانداروں کو جرمانے بھی کئے۔
نہ صرف غیر قانونی تجاوز بلکہ ناجائز منافع خوری کرنے والے دوکانداروں اور نان شاپ جن کی روٹی کا وزن پورا نہ تھا کو بھی جرمانے عائد کئے اور وارننگ دی کہ آئندہ ناجائز منافع خوری یا بددیانتی کی شکایت موصول ہونے پر نہ صرف جرمانہ ہو گا بلکہ دوکان بھی سیل کر دی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر اور سی او اظہر مجید کے س اقدام کو شہریوں نے سراہا اور کہا کہ اگر محکمے اسی طرح فردا فردا بازار کے دورے کرتے رہیں تو یقینا غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز منافع خوری سے اہلیان سوہاوہ کو نجات مل جائے گی۔