دینہ

دینہ میں مہنگائی کا طوفان، مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور، 460 روپے فی کلو تک جا پہنچا

دینہ میں مہنگائی کا طوفان ، مرغی کا گوشت عوام کی پہنچ سے دور ، 460روپے فی کلو تک جا پہنچا، عوام پریشان، فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگائی کے طوفان کے باعث عوام پریشان روز بروز بڑھتی قیمتوں کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دینے لگی، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں جو فی کلو 460روپے تک پہنچ گیا ، یکدم مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر عوام پریشان لوگ مرغی کے گوشت کا ریٹ پوچھ کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ متوسط طبقہ چھوٹا گوشت اور بڑا گوشت تو کھانے سے رہی اب رہی سہی کثر مرغی کے گوشت پر نکال دی ، لہٰذا نوٹس لے کر ریٹ کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب عوام مرغی کا گوشت آسانی کے ساتھ خرید سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button