تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی روکنے کیلئے چھوٹی چھوٹی پی ڈی ایم موجود ہیں۔ چوہدری فیصل فرید

پنڈدادنخان: چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی روکنے کیلئے چھوٹی چھوٹی پی ڈی ایم موجود ہیں ، ہمارا منشور تحصیل جہلم، تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی ہے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کامیا بی ضلع جہلم کے عوام کامقدر بنے گی ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری فیصل فرید نے پنڈدادنخان لِلہ کندوال روڑ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل جہلم کی ترقی ہمارے منشورکا حصہ ہیں مگر اپوزیشن جماعت اسکی راہ میں روکاٹ ہے۔
چوہدری فیصل فرید نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن سمیت سرکاری وسائل عمران خان کے خلاف استعمال کیے جار ہے ہیں مگر اللہ تعالی کی طرف سے کامیابی اور عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ شامل حال ہے اور عمران خان کامیابی حاصل کریں گے۔
چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ نے تحصیل پنڈدادنخان کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا جن میں لِلہ کندوال 17 کلو میٹر سڑک کندوال واٹر سپلائی کا میگا پراجیکٹ سمیت دیگر منصوبے شامل تھے۔
گزشتہ روز کی سب سے اہم بات سابقہ ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ شاہ نواز ایک جگہ پر موجوددکھائی دیئے جس سے تحصیل پنڈدادن خان کی سیاست ایک نیا رخ اختیار کرے گی۔
لِلہ ٹاؤن میں ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری رستم خان لِلہ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے چوہدری فیصل فرید کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ کندوال میں معروف سماجی رہنما ملک عزیزکندوال کی زیر نگرانی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کندوال واٹر سپلائی سکیم کیلئے سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی طرف سے 37کروڑ روپے کے فنڈز جاری کروائے گئے ہیں جس سے اہلیان علاقہ میں خوشی کا سماں ہے۔