جہلم
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے شہری حدود میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے شہری حدود میں ہیوی ٹریفک کے مسلے کے حل کے لیے صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 45 ,b(ii) اور 45-A, 76 اور سیکشن 78 کے تحت شہری علاقوں میں ہیوی ٹریفک/ ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹھٹھی گجرہ / لنگر پور روڈ تا ڈھوک منور چوک اور مرزا آباد چونگی نمبر 5، چٹن تا ڈھوک منور چوک سڑکوں پر بھاری ٹریفک / ڈمپر ٹرک / ٹریلرز وغیرہ کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔