دی ہیگ: مراقبہ ہال ہالینڈ کی انتظامیہ نے پاکستان کمیو نٹی سنٹر دی ہیگ میں جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا۔
تقریب کی صدارت مراقبہ ہال ہالینڈ کے سر پرست اعلی حاجی محمد جاوید عظیمی نے کی ۔اس روحانی محفل میں پاکستانیوں کی کثیر تعدادمیں شرکت کی۔تقریب کا آغاز حافظ محمد بلال نے تلاوت قران پاک سے کیا، خادم مجتبیٰ بٹ نے بارگاہ رسالتﷺ میں نعتیہ نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ میاں ظفر برنالی نے صوفیانہ کلام پیش کیا۔
فرانس سے آئے معروف نعت خواں حافظ محمد معظم نے بحضور سرور کا ئنات ﷺنعتیہ گلد ستے پیش کئے۔ مولانا سرفراز عطاری نے ڈچ زبان میں سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہا ج القران دی ہیگ کے ڈائر یکٹر ریذ یڈ نٹ عالم دین علامہ حافظ یاسر نسیم اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے خطیب مو لا نا حا فظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر کار دو عالم ﷺ کے ارشادات اور اپنی عملی زندگی میں آپ ﷺ کی سیرت پر عمل بہت ضروری ہے ،میلاد والے آقا کا حکم ماننا بھی بہت ضروری ہے، انھوں نے نماز کی اہمیت اور دیگر اہم مسئلوں پر گفتگو کی۔
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ کے قو نصلر محمد واصف نے بھی شرکت کی ۔مراقبہ ہا ل ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے مرشد محمد عظیم برخیا المعروف حضور قلندر بابا اولیا ء کی دینی خد مات پر روشنی ڈالی اور سلسلہ عظیمیہ کے سر پرست روحانی شخصیت خواجہ شمس الدین کی صحت کیلئے دعا کرائی۔
تقر یب کے انعقاد کیلئے میاں عاصم محمود، میاں عمران چوہدری، بنارس علی، چوہدری علی اعجاز، چوہدری مظفر، چوہدری محمد الیاس، خالد ران، افضل محمود چوہدری،محمد اعظم اشرف، عامر اشرف، میاں آفتاب نے شب و روز محنت کی۔ تقریب کے اختتام پر مولا نا حا فظ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے فلسطین، کشمیر کی آزادی اور استحکام پاکستان کیلئےدعا کی۔