جہلم
آل پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز یونینز کا الیکشن شیڈول 2021 جاری کر دیا گیا

جہلم: آل پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز یونینز کا الیکشن شیڈول 2021 جاری کر دیا گیا، جہلم کے لیئے اعزاز، ٹیلی کام ریٹیلرز یونین جہلم کے صدر صوبیدار (ر) ریاض چوہدری چیئرمین الیکشن کمیشن سیل مقرر ۔
آل پاکستان ٹیلی کام ریٹیلرز اسوسی ایشن 18 اکتوبر 2020 کو اسلام آباد میں وجود میں آئی تھی جسے ایک سال کے لیئے ذمہ داری دی گئی تھی۔17 اکتوبر 2021 کو اس کابینہ کا عرصہ پورا ہو گیا تھا، اب نئی کابینہ کے لیئے الیکشن سیل بنایا گیا ہے۔
الیکشن 31 اکتوبر 2021 بروز اتوار فیصل آباد میں منعقد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان بھر سے ریٹیلرز یونینز ایگزیکٹیوز حصہ لیں گے۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین صوبیدار (ر) ریاض چوہدری جہلم وائس چیئرمین، شیخ کمال، سید ذیشان بخاری ملتان نعیم غوری، عبدالرشید، خاور مغل اور خورشید شامل ہیں۔