سوہاوہ

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی اور محکمہ زراعت سوہاوہ کے زیراہتمام میگا فارمر اجتماع کا انعقاد

سوہاوہ میں محکمہ زراعت کے زیراہتمام میگافارمر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈائریکٹر محکمہ زراعت راولپنڈی ڈویژن نے خصوصی شرکت کی۔

خان بہادر ڈائریکٹر زراعت ایف اینڈ ٹی چکوال زون، اعجاز سعید ایگرونومی ڈی ڈی اے بھون چکوال اور دیگر نے سوہاوہ آفس میں پودے بھی لگائے، ان کے بعدافسران اور فیلڈ سٹاف کیساتھ میٹنگ بھی کی گئی جس میں کسان کارڈ کی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

میٹنگ میں سب کو ہدایات کی گئی کہ تمام مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریں اور چیئرمین نے گندم کی ابتدائی بوائی کی طرف کسانوں کو راغب کرنے اور بڑھتی ہوئی پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے جی اے پی کو اپنانے کے لیے تمام گاؤں میں خصوصی گندم مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

کیڈ بارانی ایریاز پروجیکٹ کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا، اختتام دعائیہ کلمات سے کیاگیا، اسٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری شکیل کھٹانہ کے سپرد تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button