جہلماہم خبریں

لوڈشیڈنگ کے شکار گیس صارفین کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

جہلم: گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، شہری سوئی گیس کی عدم فراہمی کے باعث ایندھن کے مہنگے متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی گھریلو صارفین کے لیے قدرتی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کمر توڑ مہنگائی نے جہاں عام آدمی کا جینا پہلے ہی محال کر رکھا ہے، وہیں گیس کی فراہمی معطل ہونے پر شہری مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑی خرید کرگھریلو ضروریات پورا کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس 500 روپے من میں دستیاب لکڑی 800روپے من ہوجانے سے گیس لوڈشیڈنگ کا شکار شہری شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کی مشکلات پر بھی توجہ دے، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button