پنڈدادنخاناہم خبریں

موٹروے پر للِہ انٹر چینج کے قریب ٹرالر نے مسافر بس کو ٹکر مار دی، 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

پنڈدادنخان: موٹروے پر للِہ انٹر چینج کے قریب سالٹ رینج ایریا میں ٹرالر بے قابو ہوکر مسافر بس سے ٹکرا گیا، 4 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر للِہ انٹرچینج اور کلرکہار کے درمیان سالٹ رینج ایریا میں گزشتہ روز علی الصبح کار کیرئیر ٹرالر اور مسافر بس میں تصادم سے بس کے چار مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 14 مسافر زخمی ہوگئے۔

تمام جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ٹراما سنٹر کلرکہار منتقل کیا جہاں سے پانچ تشویشناک حالت والے مسافروں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 32 سالہ حسیب اللہ، 35 سالہ محمد وقاص، جبکہ دو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمیوں میں شاہ ولی، حسیب، ظہیر، بلال شفیق، شہید زارہ، شعیب، رانی گل، ہدایت خان،فیصل، صبا، سجاد، ارشاد، عبدلرزاق، شہریار شامل ہیں۔

مسافر بس مردان سے لاہور جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے ٹرالر کی بریک فیل ہوئی اور وہ بس سے جا ٹکرایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button