جہلم

موسم بہار کی آمد پر قرآن محل جہلم میں شجرکاری مہم کا انعقاد، سینکڑوں پودے لگائے گئے

جہلم: موسم بہارکی آمد پر شہید قرآن پاک اور مقدس اوراق کو محفوظ کرنے کیلئے بنائے گئے ضلع جہلم کے واحد قرآن محل جنجیل جہلم میں شجر کاری مہم شروع کر دی گئی۔

پہلے مرحلے میں پھلوں، پھولوں اور دیگر سایہ دار درختوں سمیت سینکڑوں پودے لگا ئے گئے جس میں نگران قرآن محل اصغرمرزا، سینئر ممبر راجہ ہارون مجید، پیر امجد علی، خان ظریف خان، جمشید بٹ، محمد اویس، کامران شوکت، چوہدری اقبال گجر، رفاقت صدیق کے علاوہ قرآن محل انتظامیہ سے انچارج شجر کاری مہم چوہدری اشرف، چوہدری ایوب، خاور امین منہاس، حاجی فضل عظیم اور دیگر نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگا ئے۔

اس حوالے سے انچارج شجر کاری مہم چوہدری اشرف حیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئے پودے لگانا ضرورت بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔ قرآن محل جہلم میں شجرکاری جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button