دینہ

دینہ مین بازار کے 2 ہم نامی تاجر ایک ہی دن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

دینہ: مین بازار میں 2 ہم نامی تاجر ایک ہی دن میں دل کادورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ، دونوں کی وفات کی خبر ملتے ہی علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ مین بازار میں واقع عاصم شاپنگ سنٹر کے مالک حاجی محمد شفیق کا صاحبزادہ چوہدری محمد آصف دل کا دورہ پڑنے سے ڈومیلی محلہ دینہ میں انتقال کر گیا جبکہ اسی مین بازار میں واقع آصف چپل سٹور کے مالک آصف محمود خلجی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ایک ہی دن میں مین بازار دینہ کے ہم نامی تاجر کی وفات کی خبر ملتے ہی علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار ہو گئی، دونوں تاجر انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ان کی وفات سے تاجر اچھے ساتھیوں سے محروم ہو گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button