دینہ

دینہ پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 ملزمان اسلحہ اور شراب سمیت گرفتار

دینہ: پولیس تھانہ دینہ کی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ روند اور 10 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان سلطان ولد کبیر سکنہ نئی آبادی اور ارشد ولد عبدالغفور سکنہ سوہاوہ کے قبضہ سے ایک ایک عدد پسٹل 30 بور بمہ روند برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

دوسری کارروائی میں شمون ولد مشتاق مسیح سکنہ قائد اعظم ٹاؤن دینہ کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا، پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button