جہلم
خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے بنیادی مرکز صحت کالا گجراں اور کشمیر کالونی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کی ورکنگ کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع جہلم میں خسرہ و روبیلا ویکسینیشن مہم کے دوران 5 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ والدین 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں تاکہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے، مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے لگانے کے لئے فکس پوائنٹ بنانے کے ساتھ سکولوں میں انتظامات جبکہ ہیلتھ مراکز پر بھی یہ سہولت موجود ہے۔