جہلماہم خبریں

جہلم میں 20 سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراب سین، شوہر ہی قاتل نکلا

جہلم میں 20سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراب سین، شوہر ہی قاتل نکلا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میںقتل ہونے والی 20 سالہ لڑکی حلیمہ سعدیہ کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، شوہر جاوید اقبال نے ہی غیرت کے نام پر گلہ دبا کر بیوی کو قتل کیا، دو ہفتے قبل ملزم نے بیوی کو قتل کے بعد لاش کو پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے شوہر کو حراست میں لیا تو بیوی کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

مقتولہ حلیمہ سعدیہ اور ملزم جاوید اقبال نے ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ملزم کو شک تھا کہ اس کی بیوی کا کسی اور کے ساتھ تعلق ہے۔

تھانہ سول لائن میں ملزم جاوید اقبال پر مقدمہ درج کر کے پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button