جہلم
جہلم پولیس نے آتش بازی کرنے والے ملزم سمیت پتنگ فروش ملزم کو گرفتار کر لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، آتش بازی کرنے والے ملزم سمیت پتنگ فروش ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش باز ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 200 ڈبی ماچس پٹاخہ، 35 پیکٹ پھل جھڑی، 8 ڈبی انار، 30 پیکٹ گولے، 2 شرنائیاں اور 36 سپر ڈسکو میگزین برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم نسیم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 11 پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔