پڑی درویزہ

بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کس کلیہ کے تحت عائد کیا جاتا ہے۔ صارفین کا سوال؟

پڑی درویزہ: بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کس کلیہ کے تحت عائد کیا جاتا ہے۔ صارفین کا سوال؟صرف شدہ کم یونٹ کی تعداد پر زیادہ جبکہ زیادہ یونٹ کی تعداد پر کم ایف پی اے چارجز، صارفین سخت پریشان ۔

تفصیلات کے مطابق چند ماہ سے بجلی کے صارفین کا ایک بڑا مسئلہ مشاہدے میں آرہا ہے، ہر ماہ بجلی کے بل میں عجیب کیفیت ظاہر ہوتی ہے جب کم یونٹ صرف ہونے کے باوجود زیادہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مقدار ظاہر ہو تی ہے اور ساتھ ہی دوسرے بل میںصرف یونٹ تو زیادہ ہوتے ہیں لیکن فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مقدار کہیں کم ظاہر ہو تا ہے۔

اس کے متعلق بجلی کے صارفین سوال کرتے ہیں کہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی قیمت کس کلیہ کے تحت عائد کیا جاتا ہے سمجھ سے بالا ترہے ۔مثال کے طور پر پڑی درویزہ کے ایک بجلی صارف کے دو گھریلو بلوں کی صورت حال اس طرح بتائی گئی ہے کہ ایک میٹر پورا ماہ بند رہا اور صرف ایک یونٹ صرف شدہ دکھائی گئی۔

بل میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 550/-روپے شامل کیے گئے جبکہ اسی گھرانے کے دوسرے میٹر کے بل میں صرف شدہ یونٹ کی تعداد 161دکھائی گئی اور فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں صرف 200/-روپے کے قریب شامل کئے گئے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر بجلی جو کہ موجودہ حکومت کے دور میں کئی مرتبہ مہنگی تو ہو چکی ہے اور مزید مہنگی ہونے کے کئی مواقع باقی ہیں۔

صارفین کی اکثریت اور عوای سماجی حلقوں نے نے مشترکہ طور پر چیئر مین آئیسکو اسلام آباد اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ماہانہ بلوں میںعائد کئے جانے والے باقی ٹیکسوں میں فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں قیمت لگاتے ہوئے یونٹ ضر ب ایف پی اے فی یونٹ عائد کیا جائے تا کہ صرف شدہ بجلی کے یونٹ کی تعداد کے مطابق ایف پی اے کی مقدار برابر رہ سکے اور یہ کھلی نا انصافی/ غیر مساوی پن کا کچھ نہ کچھ تدارک ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button