کھیوڑہپنڈدادنخان

ملک عبید انوار اور ایس ایم او ڈاکٹر مدثر حسین نے کھیوڑہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: پنجاب بھر کی طرح آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عبید انوار اور ایس ایم او سول ہسپتال کھیوڑہ ڈاکٹر مدثر حسین نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا باقائدہ آغاز کردیا۔

پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔

س موقع پر ڈاکٹر مدثر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26اگست تک جاری رہنے والی پولیو مہم سی ای او ڈاکٹر مظہر حیات کی زیر نگرانی ہوگی افسران بالا کی ہدایات کے مطابق پولیو ٹیموں کی بھرپور کوشش ہوگی کے اپنا ہدف مکمل کریں گے، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے لیے 5سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما سٹی صدر کھیوڑہ نے کھیوڑہ کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں، گھر گھر قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرکے پولیو سے بچاو مہم کامیاب کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button