جہلم

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سیمنٹ سر یا کی قیمتوں میں اضافہ، تعمیراتی کام انتہائی ست روی کا شکار

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں سیمنٹ سر یا کی قیمتوں میں عدم استحکام اور آئے روز اضافہ کے باعث تعمیراتی کام انتہائی ست روی کا شکار جس کی وجہ سے روزانہ اجرت پر کام کر نے والے مستری، مزدور بے روز گار ہو چکے ہیں۔ محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے اور بچے بھوک افلاس کا شکارہورہے ہیں۔

اس حوالے سے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ سیمنٹ فیکٹریوں اور سریا ملز کے مالکان بھاری منافع کے چکر میں کنسٹر کشن کے شعبے سے وابستہ افراد کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

محنت کشوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ سر یا کی آئے روز بڑھتی قیمتوں پر کنٹرول کرے تا کہ کنٹرکشن انڈسٹری کا کاروبار چل سکے اور دیہاڑی دار، محنت کشوں کے گھروں کے چولہے بھی جلتے رہیں اور ان کے بچوں کو 2وقت کی روٹی میسر آ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button