جہلم

جہلم میں عارف لوہار کی پرفارمنس کے دوران اسٹیج گر گیا

جہلم میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج زمین بوس ہوگیا، عارف لوہار محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف گلوکار عارف لوہار رات گئے جہلم میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں پرفارم کر رہے تھے، جس کے دوران ان کے مداح بڑی تعداد میں اسٹیج پر چڑھ گئے۔

مداح نوٹ اڑاتے رہے اور اس دوران اسٹیج زیادہ وزن کا بوجھ برداشت نہ کرسکا اور گر گیا، تاہم حادثے میں لوک فنکار عارف لوہار اور سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ندیم خادم سمیت تمام لوگ حادثے میں محفوظ رہے۔


واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button