ڈومیلی

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں شدید دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم

ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں شدید دھند کا راج، حد نگاہ انتہائی کم، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات سے بڑاگواہ، گتر، لبانہ ہیل، پدھری اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں رات ہوتے ہی دھند بھی ڈھلنا شروع ہو جاتی ہے، صبح کے وقت شدید دھند کا راج برقرار ہوتا ہے، حدنگاہ انتہائی کم ہوتی ہے، سکول جانے والے طلباء و طالبات سمیت دیگر شہریوں کو سفر میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

پٹرولنگ پولیس اور موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایات کی کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیور حضرات اپنی گاڑی کی فوگ لائیٹ کا استعمال کریں، آگے والی گاڑی سے فاصلہ رکھیں،گاڑی آہستہ چلائیں۔گاڑی کے سکرین کے وائپر کو ٹھیک کرالیں تاکہ وائیپرسے سکرین کو صاف رکھا جائے، شدید سردی سے بچنے کیلئے شہریوں نے گرم مشروبات کااستعمال شروع کردیااور گرم ملبوسات کا بھی استعمال کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button