جہلماہم خبریں

پولیو مہم؛ سو فیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا پولیوٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، قطرے پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشان چیک کئے۔

ڈپٹی کمشنر نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پولیوٹیموں کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے متعدد گھروں میں جا کر پولیو ویکسین پینے والے بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے سیاہی کے نشانات اور ڈور مارکنگ کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈہ میں پولیو ٹرانزٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیااور ویکسین کی کولڈ سٹوریج کو بھی چیک کیا۔

انہوں نے پولیوٹیموں کو ہدایت کی کہ ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جائے اور ضلع میں کوئی بھی پانچ سال سے کم عمر کا بچہ پولیو کے قطرے پیے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سو فیصد بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے اور مہم کے دوران کسی قسم کی سستی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں انسداد پولیو مہم 22 سے 26 اگست تک جاری ہے اس دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button