دینہاہم خبریں

دینہ میں ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے تاجر کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

دینہ میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے راستہ پوچھنے کے بہانے دوکاندار کو گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر ڈیڑھ لاکھ کی نقدی چھین لی، موبائل فون سے سمیں نکال کر واپس کر دیا، لوٹنے کے بعد دوکاندار کو اتار کر فرار ہو گئے، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ککری پوٹھی کا رہائشی چو ہدری نثار احمد ولد اللہ دتہ اپنے بچوں کو رشتہ داروں کے گھر چھوڑنے کے لیے قائداعظم ٹاؤن سے واپس آ رہا تھا کہ چونگی نمبر 5کے قریب جی ٹی روڈ پر راولپنڈی کی سمت سے ایک سفید کلر کی کار منگلا روڈ کا پو چھنے کے بہانے رکی۔

دوکاندار چو ہدری نثا رنے بتایا کہ میں بھی اسی طرف جا رہا ہوں تو انہوں نے کہا کہ آپ آ جائیں ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں ہم بھی اسی طرف جا رہے ہیں، دوکاندار چو ہدری نثار گاڑی میں بیٹھتے ہی مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ نکال لیا اور گاڑی کو راولپنڈی کی سمت سے دوبارہ مو ڑ لیا اور کہا کہ جو کچھ ہے ہمارے حوالے کر دو ورنہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے جس سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی اور مو بائل فون چھین لیا۔

موبائل فون سے سمیں نکال کر واپس کر دیا اور گاڑی سے اتار کر فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے، پو لیس سٹی چو کی دینہ نے دوکاندار چوہدری نثار کی درخواست پر رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button