جہلم
ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جہلم خرم نذیر کی سربراہی میں انچارج ڈرائیونگ ٹریننگ سکول نے ڈرائیونگ سیکھنے والے ٹرینی کو روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ کے اصولوں کے متعلق آگاہی لیکچر دیا تا کہ وہ ڈرائیونگ اصولوں کے مطابق گاڑی چلا کے اچھے اور ذمہ دار ڈرائیور بن سکیں۔ ڈرائیونگ ٹریننگ سکول جہلم میں ماہر ٹریفک انسٹرکٹر کے زیر نگرانی ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے جس میں تمام ٹریفک اصولوں کو مد نظر رکھ کے ٹرینی کو تربیت دی جاتی ہے۔