دینہ

دینہ کے سینئر صحافی ملک بوستان اور شیخ علی رضا کی پہلی برسی، خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد

دینہ: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دینہ کے صحافی ملک بوستان اور شیخ علی رضا کے سالانہ ختم کی تقریب کا انعقاد کیا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، ختم میں دینہ کی صحافی برادری سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی ملک بوستان اور شیخ علی رضا کا سالانہ ختم کا انعقاد سید اسد شاہ کی طرف سے کیا گیا، سالانہ ختم کی تقریب میں دینہ کی صحافی برادری رضوان سیٹھی، محمد افضل، صدر اخبار فروش یونین رضوان میر، شیخ عتیق الرحمن، ماجد آفریدی، احمد ندیم، سید ذوالقرنین شاہ ، فیصل محمود ، مرزا ندیم، رب نواز گوندل، خورشید ڈار، آصف ہاشمی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دینہ کے سینئر صحافی ملک بوستان اور شیخ علی رضا کی پہلی برسی، خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد
ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا مولانا خالد نے کروائی، مرحوم کی درجات بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

یاد رہے کہ ایک سال قبل پنجاب پریس کلب کے صدر ملک بوستان اور شیخ علی رضا جہلم جاتے ہوئے پیر شہاب کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button