پنڈدادنخان

پٹرولنگ پولیس لِلہ نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

پنڈدادنخان: ایس ایس پی PHP راولپنڈی ریجن زنیرہ اظفر اور DSP جہلم پٹرولنگ پولیس رضااللہ خان کی ہدایات پر انچارج پوسٹ لِلہ موڑ سب انسپکٹر محمود الحق اور ان کی ٹیم نے دوران گشت ڈھوک وینس کے قریب ناجائز اسلحہ رکھنے والے قاسم نامی ملزم 9mm پسٹل سمیت دھر لیا۔

پٹرولنگ پولیس للِہ نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان میں مقدمہ درج کروا دیا۔

اس موقع پر محمود الحق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button