
جہلم: بنیادی مرکز صحت بھٹیہ میں نرسزسٹاف کی غفلت، نومولود بچی الیکٹرک ہیٹر سے جھلس کر شدیدزخمی ہو گئی، نومولود بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا، سی ای او ہیلتھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت بھٹیہ میں زچگی کے لئے آنے والی خاتون کی ڈلیوری کے بعدہسپتال کی سٹاف نرسسزنے نومولود بچی کو وارمرمیں رکھ کر بھول گئی،وارمر پر لگے الیکٹرک ہیٹر کا ٹمپریچر تیز ہونے سے بچی کا نصف سے زائد جسم جھلس گیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہرحیات نے لیبر روم میں تعینات تمام سٹاف کو فوری معطل کردیا۔معطل ہونے والوں میں ایل ایچ وی ،مڈوائف شامل ہیں۔غفلت کی مرتکب لیبر روم کے سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا غیرذمہ درانہ غفلت ناقابل معافی ہے۔