دینہاہم خبریں

دینہ میں موٹرسائیکل چور متحرک، غریب ریڑھی بان موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا

دینہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، غریب محنت کش سبزی کی خریداری کے لیے جانے والا ریڑھی بان موٹرسائیکل سے ہاتھ دھو بیٹھا، تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ مو ٹرسائیکل غائب تھا، پولیس سٹی چوکی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے باعث عوام پریشان ہیں، گزشتہ روز صبح سویرے غریب محنت کش ریڑھی بان محمد عامر ولد عبدالستار سکنہ مین بازار گلی پیپل والی دینہ اپنی سبزی خریدنے کے لیے سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ پر گیا اور موٹر سائیکل منڈی کے باہر کھڑا کیا۔

محنت کش تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل غائب تھا، کافی تلاش کرنے پر کچھ پتہ نہ چل سکا ، مو ٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تا کہ موٹرسائیکل چوری کا سلسلہ رُک سکے، غریب محنت کش محمد عامر نے ڈی پی او جہلم سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button