جہلماہم خبریں

زمین کا تنازعہ، جہلم میں چھوٹے بھائی کی فائرنگ سے بڑا بھائی قتل

جہلم کے نواحی علاقہ میں چھوٹے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ میں مقتول رستم بشیر اور ملزم کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔ڈی ایس پی صدر ،ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم نے نعش تحویل میں لے کر میڈیکل کروایا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رستم کے نام سے ہوئی،قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button