جہلماہم خبریں

نفرت، تعصب اور دیگر منفی رویوں کی بیخ کنی کیلئے سوسائٹی کردار ادا کرے۔ ڈی پی او جہلم رانا طاہر رحمان

جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کرسمس کی آمد پر مسیحی پولیس ملازمین کے اعزاز میں پولیس لائنز جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پولیس لائن پہنچنے پر مسیحی پولیس ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں محمود احمد شاہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز سمیت جہلم پولیس کے جملہ مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مسیحی پولیس ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی اور چیک تقسیم کیے اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ اقلیتوں کو وہی مقام حاصل ہیں جو معاشرے کے دوسرے شہریوں کو حاصل ہے۔ نفرت، تعصب اور دیگر منفی رویوں کی بیخ کنی کیلئے سوسائٹی کردار ادا کرے۔ محبت، امن، برداشت اور بھائی چارے کے رویوں کو فروغ دینے پر سوسائٹی کو محنت کرنا ہو گی۔

تقریب کے انعقاد پر مسیحی ملازمین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button