پنڈدادنخانکھیوڑہاہم خبریں
غریب وال سیمنٹ فیکٹری روڈ پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو ایک لاکھ روپے نقدی لے کر فرار

پنڈدادنخان: غریبوال سیمنٹ فیکٹری روڈ پر ڈکیتی کی واردات، ڈاکو ایک لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات غریبوال سیمنٹ فیکٹری روڈ نزد ڈیرہ بگی کے قریب تین نقاب پوش ڈاکو حمزہ کے کیری ڈبہ کو روک کر اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔
حمزہ پراچہ آڑہ سے واپسی دریالہ جالب آ رہا تھا دریالہ جالب میں موبائل شاپ کا چور صفایا کر گئے اور ایک موبائل شاپ سے ایک لاکھ روپے نقدی لے گئے۔
اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ ڈی پی او جہلم تحصیل پنڈدادنخان میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیں۔