
دینہ: جہلم کا اعزاز، پاکستان خواتین انٹر نیشنل نیزہ بازی ٹیم مقابلے کیلئے اردن روانہ، جہلم کی ہونہار خاتون پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
تحصیل دینہ کےعلاقہ بدلوٹ کی عروج کیانی ٹیم میں سیلیکٹ ہو کر اردن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں کیلئے اوپن ٹرائل سے سیلکیشن ہوئی۔ مقابلے 22 سے 24 ستمبر تک ہوں گے۔
ضلع جہلم کی ہونہار خاتون عروج کیانی بطور خاتون پاکستان کی پہلی نیزہ باز اور ایگزیکٹو ممبر کا اعزاز رکھتی ہیں جو کہ خواتین ٹیم کو بین الاقوامی سطح تک لے کر آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عروج کیانی راولپنڈی انسٹیٹیوف آف کارڈیالوجی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کی صاحبزادی اور وزیراعظم کے مشیر بلال اظہر کیانی کی ہمشیرہ ہیں۔