جہلم

میونسپل کمیٹی جہلم کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث جہلم میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشان

جہلم: میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آوارہ کتے تلف کرنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت جی ٹی روڈ پر آوارہ کتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ شہریوں کو بری طرح کاٹ کر زخمی کر دیتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث آوارہ کتوں نے سرکاری عمارتوں کیساتھ گلی محلوں میں ڈیرے جما رکھے ہیں۔ آوارہ کتوں کی بھر مار کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ متعدد افراد کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے طبی امداد کیلئے آ رہے ہیں۔

شہریوں نے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کوفوری تلف کیا جائے تاکہ شہریوں کے سروں پر منڈلانے والے خوف کے بادلوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button