جہلم
جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت2منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شیر افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے رائفل223بور معہ137روندزبرآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم صغیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 600گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملز م فرحان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔