پنڈدادنخان کی عرصہ دراز سے محرومیوں اور پسماندگی کو دیکھ کے دل دکھتا ہے۔ چوہدری تیمور نواز

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈ دادنخان کی عرصہ دراز سے محرومیوں اور پسماندگی کو دیکھ کے دل دکھتا ہے، سیاسی میدان میں آنے کا فیصلہ عوامی خدمت اورحلقہ پی پی 27 کی تعمیر وترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما چوہدری مظفر اقبال کے بھتیجے معروف ٹھیکیدار چوہدری افتخار احمد آف کھوتھیاں کے صاحبزادے اور حلقہ پی پی 27سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری تیمور نواز جٹ نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے تایا جان چوہدری مظفر اقپال سمیت ہمارے خاندان کا کردار عوام سے ڈھکا چھپا نہیں اقتدار میں آئیں یا نہیں بے لوث عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔
تیمور نواز جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور میاں برادران نے ٹکٹ سے نوازا خدا کے فضل کے ساتھ عوامی محبت شامل حال رہی تو ہمارے انتخاب پر عوام کو مایوسی اور پچھتاوا نہیں ہوگا، تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی ہمارے عوام کا بنیادی حق ہے، انشاءاللہ الیکشن میں بھرپور انداز سے شرکت کرتے ہوئے عوام کو ان کا حق دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں برادران اور مسلم لیگ (ن)کے ہر فیصلے کا احترام ہے، ہمیں ٹکٹ نہ ملے تو مسلم لیگ (ن)کے نامزد کردہ امیدوار کی بھر پور سپورٹ کریں گے۔