ارشد شریف شہید کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ فراز چوہدری

جہلم: شہید ارشد شریف کی شہادت پاکستان اور پاکستانی عوام کے آئینی، سیاسی ،سماجی اور معاشی حقوق کے حصول کی جدوجہدمیں ایک عظیم قربانی ہے جسے پاکستانی قوم کبھی بھولا نہیں سکے گی ۔ ارشد شریف شہید نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی ترجمانی کی۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے شہید ارشد شریف کی آخری آرام گاہ پرحاضری دیتے ہوئے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ارشدشریف حیات ہوتے تو اپنی 50ویں سالگرہ اپنے بچوں اور عزیز دوستوں کے ساتھ منا رہے ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے ان کی عظیم ترین قربانی ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ ان کے قتل کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے اور قرار واقعی سزائیں دی جائیں تاکہ آئندہ کوئی آواز دبانے کی کوشش نہ کرے، انہوں نے شہید ارشد شریف کی آخری آرام گاہ پر پھول رکھے اور قرآن خوانی کی۔