دینہ
دینہ کے علاقہ بوڑاجنگل میں نامعلوم چور شہری کے گھر کا صفایا کر گئے

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گھر میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 60 ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے رپو رٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ بوڑا جنگل میں نامعلوم چور گھر کے اہل خانہ کی عدم موجودگی کے باعث چوہدری کاشف ولد محمد یونس کے گھر داخل ہو گئے۔
نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر میں میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا 2تولے طلائی زیورات اور 60ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، اطلاع کے بعد پولیس نے پہنچ کر رپو رٹ درج کر لی۔