جہلماہم خبریں

ڈپٹی کمشنر جہلم نے گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز سعید سمیت ضلع جہلم کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شرکت۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے اور روزانہ کی انسپکشن کو بڑھانے کی ہدایت کی تا کہ آٹا، چینی، سبزی اور دیگر اشیاء خوردونووش کے ریٹس کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دکاندار جو بار بار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کہ جیل میں ڈالا جائے۔ غیر سنجیدہ اور ناقص کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ لیٹر جاری کیے جائیں، آٹے کی حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ آٹے کی سپلائی، قیمت و معیار کا جائزہ لیا جائے تاکہ آٹے کی سپلائی میں کمی واقع نہ ہو۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ضلع جہلم کے تمام آٹا سیلز پوائنٹس کا دورہ کریں اور قیمت کے ساتھ ساتھ آٹے کی سپلائی و فروخت کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی بھی پیش کی گئی، یکم دسمبر سے اب تک پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3444 سے زائد چھاپے مار کر  283 خلاف ورزیاں پکڑی، جس پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانہ عائد کیے گئے ہیں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 22 سے 24 دسمبر تک جہلم اور کھیوڑہ میں کرسمس بازار لگانے کی بھی ہدایت کی، جہاں آٹا، چینی، گھی، دالیں، چکن، مٹن، بیف، پھل اور سبزیاں اوپن مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button