
جہلم: ڈاکٹر فہد احمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں چہلم حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کے سلسلہ میں بریفنگ کا انعقاد کیا۔
ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران و اہلکاران ضلع ہذا، رینجرز سٹاف، PHP سٹاف و ایلیٹ کمانڈوز کے دستوں نے بریفنگ میں شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین کے دوران امن و عامہ کو برقرار رکھنا لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول میں رکھنا اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام کرنا ہمارا فرض ہے۔
بریفنگ کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔