پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چوری، نامعلوم چور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان میں پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چوری، نامعلوم چور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، تحریک انصاف کے متحرک رہنما امتیاز جٹ کریم پور کے گھر گزشتہ رات چوروں نے چھت اکھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں، دو ماہ میں مسلح ڈکیتی کی تین وارداتیں ہو چکی ہیں۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔