جہلم

ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مطاہر حیات وٹو

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرِ صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 11 سائیٹس مثبت آئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایا جائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button