پڑی درویزہ
ماسٹر فضل داد، ماسٹر عبدالرزاق برادران کے ماموں صوبیدار (ر) محمد مالک انتقال کر گئے

پڑی درویزہ: نواحی علاقہ چھبر سیداں کے رہائشی ماسٹر فضل داد، ماسٹر عبدالرزاق برادران کے ماموں صوبیدار (ر) محمد مالک 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ڈھوک شیرہ ڈومیلی کے رہائشی تھے، مرحوم کی نماز جنازہ کی امامت مقامی امام محمد آزاد نے کی، مرحوم کے پسماندگان میں 5 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مرحوم سیکریٹری یونین کونسل ججیال ملک ندیم الحق اور ملک کاشف کے داد ا تھے۔