جہلم

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت ایکشن ضروری ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے، تمام پرائس مجسٹریٹ اپنے علاقوں میں مسلسل چیک کریں اور کسی قسم کی رعایت نہ دیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں کو تمام اخراجات شامل کرکے مقرر کیا جاتا ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی تاجر یا دوکاندار یہ بہانہ بنائے کہ ہمارے اخراجات بہت زیادہ ہیں تو ان کو قانونی طریقے سے نمٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھاری جرمانے کرکے ناجائز منافع خوری سے باز رکھا جائے جبکہ بار بار خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button