جہلم

ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہائی وے، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جاری سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کے معیار پر کڑی نظر رکھی جائے اور اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے ٹیکنیکل چیکنگ عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، فلی فنڈڈ سکیموں کو رواں مالی سال کے اندر مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد نے بتایا کہ محمدی چوک، ڈنگی پلی روڈ کو ماہ جنوری کے اندر اسفالٹ کرکے مکمل کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، محکمہ ہائی وے،ایجوکیشن، سمال ڈیمز، لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button