جہلم

ریلوے روڈ جہلم بازار حسن کی منظر کشی کرنے لگا، بھنورے تتلیوں کے گرد منڈلانے لگے

جہلم: ریلوے روڈ جہلم بازارحسن کی منظر کشی کرنے لگا ،بھنورے تتلیوں کے گرد منڈلانے لگے ،خوبرو دوشیزائیں شوخ لباس جازب نظر پہن کر معصوم نوجوانوں کو اپنی دلفریب ادائیں دکھا کر پاس بلاتی ہیں دعوت گناہ دے کر پیسے بٹور لیتی ہیں۔ اپنا شکار پھانسنے کے بعد رفو چکر ہوجاتی ہیں، کئی شہری لٹ گئے ،پولیس خاموش تماشائی بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کا ریلوے روڈ حسینوں کا بازار نظر آنے لگا، صبح دس بجے سے لے کر دوپہر تین بجے تک خوبرو لڑکیاں شہریوں کو دعوت گناہ دے کر لوٹنے لگیں ، ان لڑکیوں نے بھیک مانگنے کی آڑمیں ریلوے روڈ کو اپنا مسکن بنا رکھا ہے جہاں پر یہ خوبرو لڑکیوں نوجوانوں اور کئی ادھیڑ عمر کے شہریوں کو اپنا شکار بناتی ہیں اور یہ لڑکیاں ان لوگوں کو دعوت گناہ کے بہانے ان سے پیسے نکلوا لیتی ہیں اور پھر یہ رفو چکر ہوجاتی ہیں جبکہ یہ لڑکیاں ان شہریوں کی جیبوں سے زبر دستی پیسے بھی نکال لیتی ہیں، یہ لڑکیاں کئی سالوں سے یہاں پر یہ کام کر رہی ہیں اور ان کو پولیس بھی نہیں روک سکی۔

اس موقع پر شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑکیاں عرصہ سے ٹولیوں کی شکل میں آتی ہیں اور ریلوے روڈ پر آکر اپنا شکار تلاش کر تی ہیں جبکہ یہ لڑکیاں کئی خریداروں کو بھی لوٹ چکی ہیں ہم نے کئی بار ان کو بھگایا لیکن یہ دوبارہ یہاں پر آجاتی ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمدسے مطالبہ کیا ہے کہ بھیک مانگنے کی پاداش میں یہ لڑکیاں شہریوں کو دعوت گناہ کے چکر میں لوٹ رہی ہیں اور ریلوے روڈ پر فحاشی پھیلانے کی بھی کوشش کر رہی ہیں، ان لڑکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button