جہلم

انسپکٹر اسد ہارون ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مقرر

جہلم: انسپکٹر اسد ہارون ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج مقرر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اورنگزیب خان نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دبنگ انسپکٹر کو اینٹی نارکوٹکس انچارج کی ذمہ داریاں سونپی۔

رپورٹ کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اورنگزیب خان نے جہلم میں دوبارہ تعینات ہوتے ہی ایک دفعہ پھر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے، ای ٹی او نے انسپکٹر اسد ہارون کو اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کا انچارج مقرر کر کے بین الصوبائی ڈرگ ڈیلروں اور اسمگلرز کو گرفتار کرنے کے کیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کا کہنا ہے منشیات فروش معاشرے کے وہ ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں، تعلیمی اداروں میں بھی منشیات فروشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد ہارون اور ان کی ٹیم نے منشیات کے خاتمہ اور ڈرگ ڈیلروں کی گرفتاری کے لیے زبردست کام کیا لیکن گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مایوس کن تھی اس لیے اسد ہارون کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے، امید ہے کہ نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ ہماری ٹیم منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے کام کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button